ریلیف پیکج کوآئندہ ہفتے حتمی شکل دی جائیگی، ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز

      ریلیف پیکج کوآئندہ ہفتے حتمی شکل دی جائیگی، ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز

  

اسلام آباد (آئی این پی) ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن عمر لودھی نے کہا کہ وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت مزدوروں اور یومیہ دیہاڑی پر کام کرنے والوں کو راشن کی فراہمی کے منصوبے پر کام جاری ہے، آئندہ ہفتے اس پیکج کو حتمی شکل دے دی جائے گی، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عمر لودھی نے بتایا کہ کرونا کے باعث بے روزگار اور مستحق افراد کی ڈیٹا انٹری کے لیے پورٹل تیار کرنے کی تجویز پر کام کیاجا رہا ہے،وزیراعظم عمران خان کے اعلان کردہ 50 ارب روپے کے فنڈ میں سے یوٹیلیٹی سٹورز کی جانب سے مزدوروں اور یومیہ دیہاڑی پر کام کرنیوالوں کو ماہانہ تین ہزار روپے کاراشن فراہم کیا جائے گا۔

ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز

مزید :

صفحہ آخر -