ترکی، تا شقند، باکو میں پھنسے پاکستانیوں کی وزیراعظم سے وطن واپسی کیلئے اپیل

ترکی، تا شقند، باکو میں پھنسے پاکستانیوں کی وزیراعظم سے وطن واپسی کیلئے ...

  

لاہور(آئی این پی)کرونا وائرس کے باعث فضائی آپریشن معطل ہونے سے سیکڑوں پاکستانی مختلف ممالک میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق استنبول ایئرپورٹ پرموجود ڈھائی سو کے قریب پاکستانیوں نے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ انہیں وطن واپس لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں،متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ ان کے پاس کھانے کی اشیااورادویات ختم ہوچکی ہیں، ہماراکروناٹیسٹ لیکرپاکستان آنے کی اجازت دی جائے۔دوسری طرف سیاحت کی غرض سے جانے والے تاشقند اورباکومیں محصورڈیڑھ سو کے قریب پاکستانیوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے خصوصی پروازچلانے کی اپیل کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ48 1 سے زائد سیاح پروازوں کی بندش کی وجہ سے پاکستان واپس آنے سے رہ گئے ہیں، جن میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں۔

اپیل

مزید :

صفحہ آخر -