کورونا وائرس کے باعث سرحدیں بند ، وہ پانچ پاکستانی جن کیلئے خصوصی طور پر واہگہ بارڈر کھول دیا گیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )علاج معالجے کی غرض سے بھارت جانے والے پانچ پاکستانی شہری آخر کار اپنے گھر واپس پہنچ گئے ہیں ، ان کیلئے خصوصی طور پر پاکستان کا واہگہ بارڈر کھولا گیا اور داخلے کی اجازت دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق یہ پاکستانی شہری علاج کے لیے بھارت میں میڈیکل ویزے پر گئے تھے اور کورونا وائرس کی پابندیوں کے باعث نئی دہلی میں پھنس گئے تھے۔چوہدری اشفاق اور نگہت مختار نامی مریض اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بھارت علاج کیلئے گئے تھے تاہم ان کیلئے خصوصی طور پر واہگہ بارڈر کھولا گیا اور انہیں واپس آنے کی اجازت دی گئی جس میں پاکستانی ہائی کمیشن نے فعال کردار ادا کیا ۔
نگہت مختار جگر کے ٹرانسپلانٹ کیلئے نوئیڈا گئیں تھیں لیکن ان کا علاج نہیں ہو سکا کیونکہ ڈاکٹرز کا کہناہے کہ وہ آخری سٹیج پر ہیں ،نگہت نے بھارت سے واپسی پر پاکستانی ہسپتال میں داخل ہو نا تھا لیکن کورونا وائرس کے باعث سرحد بند ہونے کے باعث وہ بھارت میں پھنس گئے ، نگہت اور اشفاق کے اہل خانہ کی جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن کو خط لکھ کر اطلاع دی گئی جس پر انہوں نے کردار ادا کیا ۔
دونوں مریض اس وقت اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اس وقت واہگہ بارڈپر ہی قرنطینہ میں ہیں ، نگہت مختار کو واہگہ بارڈر سے سیدھ ہسپتال منتقل کیے جانے کا امکان ہے ۔
پاکستانی ہائی کمشین کا کہنا ہے کہ وہ موجودہ صورتحال میں بھارت اور پاکستان میں متعلقہ اداروں سے قریبی رابطوں میں ہے اور بھارت میں پھنسے باقی پاکستانیوں کی بھی جلد واپسی کو یقینی بنایا جائے گا۔خیال رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے پورے ملک میں 25 مارچ سے 21 روز کے لیے لاک ڈاو¿ن ہے۔دوسری جانب پاکستان نے بھی اپنی مغربی اور مشرقی سرحدوں کو مزید دو ہفتوں کے لیے بند کردیا ہے۔