بھارت میں کورونا وائرس کا مریض برہنہ حالت میں بھاگ کھڑا ہوا اور ایک خاتون کو کاٹ لیا ، اب خاتون کی حالت کیا ہے اور خود کہاں ہے ؟ افسوسناک خبر آ گئی

بھارت میں کورونا وائرس کا مریض برہنہ حالت میں بھاگ کھڑا ہوا اور ایک خاتون کو ...
بھارت میں کورونا وائرس کا مریض برہنہ حالت میں بھاگ کھڑا ہوا اور ایک خاتون کو کاٹ لیا ، اب خاتون کی حالت کیا ہے اور خود کہاں ہے ؟ افسوسناک خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چنئی(ڈیلی پاکستا ن آن لائن ) بھارت میں کورونا وائرس کا ایک مشتبہ مریض قرنطینہ سے برہنہ حالت میں فرار ہو گیا اور ایک عمر رسیدہ خاتون کو کاٹ لیا جس سے خاتون کی موت واقع ہوگئی ہے ۔
ایکسپریس نیوز نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے کہاہے کہ ریاست تامل ناڈو میں ایک 32 سالہ شخص کو سری لنکا سے واپس آنے پر گھر میں قرنطینہ کیا گیا تھا، مذکورہ شخص معمولی علامت ظاہر ہونے پر خوف اور گھبراہٹ کا شکار ہوگیا اور گھر سے برہنہ حالت میں فرار ہوگیا۔
اضطرابی حالت میں کورونا وائرس کے مشتبہ مریض نے ایک عمر رسیدہ عورت کو گردن پر کاٹ لیا جس پر خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال میں داخل کیا گیا تاہم خاتون نے دوران علاج دم توڑ دیا۔
کورونا وائرس کے مشتبہ مریض کو پولیس نے پکڑ کر مقامی ہسپتال میں داخل کرایا جہاں ضروری ٹیسٹ لینے کے علاوہ دماغی اور نفسیاتی معائنہ بھی کیا گیا۔ معالجین کے مطابق خوف، گھبراہٹ اور دباو کے باعث مریض کا دماغی توازن بگڑ گیا ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے 900 سے زائد مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے تاحال 9 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔