" میں تہہ دل سے سلام کرتی ہوں تمام۔۔۔" اداکارہ حرا مانی نے نیا پیغام جاری کردیا

" میں تہہ دل سے سلام کرتی ہوں تمام۔۔۔" اداکارہ حرا مانی نے نیا پیغام جاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ویب ڈیسک)اداکارہ حرا مانی نے کورونا وائرس سے بچائو کی کوشش کرنے والے ڈاکٹرز، پیرا میڈکس سمیت پولیس ورینجرزکوسیلیوٹ کیا ہے۔ڈارمہ اسٹارحرا مانی نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پرایک پوسٹ شیئرکی، جس میں انہوں نے کہا کہ وہ تہہ دل سے سلام کرتی ہیں تمام ڈاکٹرز، پیرا میڈکس، پولیس و رینجرزاور عوام کو بھی جواس مشکل وقت میں ہمارے لیے ایک پائوں پر کھڑے ہیں۔

اس سے قبل بھی اداکارہ نے کورونا وائرس سے بچائوسے متعلق اپنے شوہرکے ساتھ ایک تصویرشیئر کی تھی جس میں وہ مداحوں کی جانب سے خود ہی تنقید کا نشانہ بن گئی تھیں کیونکہ شیئر کرائی گئی تصویر میں حرا اور مانی دونوں ہی بہت قریب تھے جب کہ وہ اپنی پوسٹ کے ذریعے سب کوگھرپررہنے اورقرنطینہ ہونے کی تلقین کررہی تھیں۔

مزید :

تفریح -