"جس سے محبت ہوئی، اس سے اظہار کرنے میں۔۔۔" اداکارہ میرا ایک مرتبہ پھر بول پڑیں

"جس سے محبت ہوئی، اس سے اظہار کرنے میں۔۔۔" اداکارہ میرا ایک مرتبہ پھر بول پڑیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ انھیں جس سے محبت ہوئی، اس سے اظہار کرنے میں ایک لمحہ تاخیر نہیں کروں گی۔اداکارہ میرا نے کہا کہ اگر انسان کی زندگی میں محبت نہیں تو زندگی بے رنگ اور بے نور ہے۔ جس سے بھی محبت ہو گی اس سے اظہار کرنے میں ایک لمحے کی تاخیر نہیں کروں گی۔

ایک انٹرویو میں میرا نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ محبت کیلئے کوئی شرط نہیں ہوتی اور جب کسی سے محبت ہوتی ہے تو وہ پھر کچھ نہیں دیکھتی۔ ہر ایک کو محبت کے جذبے کی قدر کرنی چاہیے کیونکہ یہ ایک پاکیزہ رشتہ ہے۔میرا نے کہا کہ میں ہمیشہ سچی اور کھری بات کرتی ہوں اور ہمارے معاشرے کی اکثریت ایسے رویے کے عادی نہیں جس سے تکلیف ہوتی ہے۔

مزید :

تفریح -