چودھری شوگرملزکیس میں بڑی پیشرفت ،ریفرنس دائرہونے تک نوازشریف،مریم نواز،یوسف عباس کوحاضری سے استثنیٰ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چودھری شوگر ملز کیس میں ریفرنس دائرہونے تک نوازشریف،مریم نواز،یوسف عباس کوحاضری سے استثنیٰ مل گیا۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں چودھری شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج نے نوازشریف ،مریم نواز اور یوسف عباس کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستوں پر سماعت کی ،نوازشریف کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نوازشریف کی صحت ابھی تک خراب ہے،بیرون ملک ڈاکٹرزنے مکمل صحت یاب قرارنہیں دیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نوازشریف کی حاضری معافی کی درخواست منظورکی جائے۔عدالت نے چودھری شوگر ملز کیس میں ریفرنس دائرہونے تک نوازشریف، مریم نواز،یوسف عباس کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرلیں۔