بھارت میں ٹرین سروس بند لیکن پھر بوگیوں سے کیا کام لیا جارہاہے؟ جان کر آپ بھی داد دینے پر مجبورہوجائیں گے

بھارت میں ٹرین سروس بند لیکن پھر بوگیوں سے کیا کام لیا جارہاہے؟ جان کر آپ بھی ...
بھارت میں ٹرین سروس بند لیکن پھر بوگیوں سے کیا کام لیا جارہاہے؟ جان کر آپ بھی داد دینے پر مجبورہوجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارت کے محکمہ ریلوے نے ملک بھر میں ٹرین سروس بند ہونے کے بعد ڈبوں کو آئسولیشن وارڈ میں تبدیل کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ ریلوے نے ٹرین کے ڈبوں کو قرنطینہ سینٹر میں تبدیل کر کے حکومت کو پیش کش کی کہ وہ یہاں کرونا کے مریضوں کو منتقل کرسکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ ریلوے کے افسران نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کرونا کے خلاف جنگ میں حکومت کا بھرپور ساتھ دیں گے اور ناکارہ ڈبوں یا مخصوص کوچز کو آئسولیشن وارڈ بنا دیں گے۔بھارت میں لاک ڈائون اور ہر قسم کی ٹرانسپورٹ بند ہونے کے بعد ٹرینیں اس وقت اسٹیشنز پر ناکارہ کھڑی ہوئی ہیں، محکمہ ریلوے نے اعلان کیا کہ ایسے وقت میں یہ ان ٹرینوں کو کام میں لیا جائے گا۔

ایک ٹرین میں 1000 بستروں پر مشتمل قرنطینہ سینٹر قائم کیا جائے گا جس میں تمام طبی سہولیات اور ڈاکٹرز موجود ہوں گے۔ محکمہ ریلوے کے مطابق کرونا کی وبا پر قابو پانے کے بعد ان ٹرینوں میں اسپرے کیا جائے گا اور جراثیم سے پاک ہونے کے بعد ہی انہیں عوامی استعمال میں لیا جائے گا۔