فواد چوہدری وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے گن گانے لگے ، تعریف کر دی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کو مبارک باد دیتا ہوں، صوبہ سندھ نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے بہت اچھے اقدامات کیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویومیں فوادچوہدری نے کہا کہ لاک ڈاو¿ن کرنے میں اشیائے خوردونوش کی فراہمی سمیت تین، چار مسائل ہیں، کرفیو لگایا تو جب تین چار گھنٹے بعد اٹھائیں گے، لوگوں کی لائنیں لگ جائیں گی۔انھوں نے کہا وفاقی حکومت کی کئی معاملات میں جتنی اچھی کمیونیکیشن ہونی چاہئے تھی وہ نہیں ہوئی۔قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس روزانہ ہونا چاہیے، ایمرجنسی میں سیاسی جماعتوں سے رابطے کرنا وقت ضائع کرنا ہے۔