اسلام آباد میں ایک اور ڈاکٹر کو کورونا وائرس ہو گیا ،انہیں یہ وائرس کس طرح لگا ؟
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد دکی دوسرے بڑے طبی سہولت کے مرکز میں ایک اور ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی ہے جس کے بعد وفاقی دارلحکومت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 51 ہو گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کلینک ہسپتال میں شوگر کے ماہر ڈاکٹر نے اپنا کمرہ دو دن قبل اس ڈاکٹر کے ساتھ شیئر کیا تھا جس میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی ، دونوں ڈاکٹروں کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے ۔ وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہسپتال کے ہاسٹل کو سیل کر دیا گیاہے جبکہ وہاں رہنے والے تمام ڈاکٹروں کو قرنطینہ کر دیا گیاہے ۔
انتظامیہ کی جانب سے یہ پتا لگانے کی کوشش کی جاری ہے کہ آیا کہ ڈاکٹر کو کورونا وائرس کے جراثیم ساتھی ڈاکٹر سے لگے ہیں یا پھر انہیں کسی مریض سے منتقل ہوا ہے کیونکہ وہ شوگر کے مریضوں کا علاج جاری رکھے ہوئے تھے ۔تاہم اب انہیں ہسپتال کے آئی سولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیاہے ۔