"بس خان صاحب، ان کو لگام ڈلوائیے، یہ قوم کا مجرم ہے جو۔ ۔ ۔" عامر لیاقت حسین کا صبر جواب دے گیا، پارٹی رہنمائوں پر برس پڑے

"بس خان صاحب، ان کو لگام ڈلوائیے، یہ قوم کا مجرم ہے جو۔ ۔ ۔" عامر لیاقت حسین کا ...

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اپنے ہی پارٹی رہنماوں پر برس پڑے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کامران خان ،  زلفی بخاری ، عون اور دیگر کو شدید تنقید کا نشانہ بنادیا۔

وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے ٹویٹ کیا کہ "بس خان صاحب۔۔۔ کامران گنجے۔۔۔ زلفی بخاری۔۔ عون (شادی والا) اور دیگر گالی گلوچ بریگیڈ کو لگام ڈالوئیے جو کہ خود غیر منتخب ہیں اور منتخب افراد کو آپ سے دور کررہے ہیں۔ زلفی کیوں بار بار ائیرپورٹ جاکر مسافروں سے مل رہا ہے یہ قوم کا مجرم ہے بھاگنے نہیں دوں گا "۔

عامر لیاقت کے ٹویٹ پر لوگوں نے خود انہیں بھی تنقید کا نشانہ بنایا، ایک صارف نے لکھا"ویسے جب آپس میں لڑتا دیکھوں تو لگتا ہے ان کی اپنی باری آگئی۔ 4 5 سال پورے پاکستان کو انھوں نے طوفان بدتمیزی میں دھکیلا اب ان کی آپس میں ایک دوسرے کو کاٹ کھانے کی باری ہے۔ لگے رہے تم پر اللہ کی مار "

رانا اکمل نے لکھا کہ "لڑو لڑو ایک دوسرے کو کاٹو ، مقتدر اداروں نے تھرڈ کلاس بھانڈوں کو اقتدار میں بٹھا دیا ہے"

عمران عباسی نے لکھا کہ "بلی تھیلے سے باہر آگئی نقلی سکالر نےشرافت کا لبادہ پھاڑ اپنی اصلیت دکھا دی کہ کیوں وہ تحریک انصاف میں شامل ہوا تھا جب جھوٹ کی قلعی کھل جائےوہ کبھی سچ نہیں بن سکتا آپ خود پے جتنی کوٹنگ کروا لیں سچ کبھی نہیں چھپاسکتے آپ کےچلے جانے سےخان کو فائدہ ہوگا نقصان تو موجودگی سے ہو رہا ہے"۔

عامر لیاقت کی اس ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے ردعمل دیا تاہم کسی حکومتی شخصیت نے ان کی ٹویٹ پر تبصرہ نہیں کیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -