ہاتھ دھونے سے قبل یہ چیز پڑھیں، احسن خان کے ہمراہ بچوں نے پیغام جاری کردیا

ہاتھ دھونے سے قبل یہ چیز پڑھیں، احسن خان کے ہمراہ بچوں نے پیغام جاری کردیا
ہاتھ دھونے سے قبل یہ چیز پڑھیں، احسن خان کے ہمراہ بچوں نے پیغام جاری کردیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں کورونا وائرس کیخلاف احتیاطی تدابیر کے طورپر ہرکوئی ہاتھ دھونے اور صفائی پر زور دے رہا ہے لیکن ایسے میں اداکار احسن خان کچھ انوکھے انداز میں سامنے آئے اوراپنے ہمراہ بچوں کی ویڈیو جاری کردی جس میں انہوں نے احساس دلایا کہ کوئی بھی کام شروع کرنے سے قبل ’ بسم اللہ‘ اور ’کلمہ طیبہ‘ پڑھیں۔

ویڈیو میں دیکھاجاسکتاہے کہ احسن خان کے سوال پر اکبر نے بتایا کہ ”ہم جب باہر جاتے ہیں تو ماسک پہنتے ہیں،گلوز پہنتے اور ہاتھ دھوتے ہیں، ہاتھ پابندی کیساتھ دھونا ہیں اور ہاتھ دھونے سے قبل بسم اللہ اور کلمہ طیبہ پڑھنا ہے‘۔شاہ زین نے بتایا کہ ”ہم جب باہر جائیں گے تو کوئی ہاتھ نہیں ملائیں گے ، گلوزاور ماسک پہنیں گے ، ہاتھ دھونے سے قبل کلمہ طیبہ پڑھنا ہے ‘۔

مزید :

تفریح -