کورونا وائرس، مریم نوازشریف بھی میدان میں آ گئیں ، ڈاکٹرز کیلئے خصوصی پیغام جاری کر دیا

کورونا وائرس، مریم نوازشریف بھی میدان میں آ گئیں ، ڈاکٹرز کیلئے خصوصی پیغام ...
کورونا وائرس، مریم نوازشریف بھی میدان میں آ گئیں ، ڈاکٹرز کیلئے خصوصی پیغام جاری کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز سرحد پر کھڑے ہیں اور شہریوں کی جان بچانے کیلئے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر مصروف عمل ہیں ، ڈاکٹرز کی جانبازی اور خدمات پر ن لیگ کی نائب صدر مریم نوازشریف بھی میدان میں آ گئیں اور خصوصی پیغام جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف نے انسانیت کی جان بچانے والے ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شکریہ کا پیغام جاری کیاہے ۔ مریم نواز کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ ”اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر دوسروں کی جان بچانے سے بڑی قربانی آج تک انسانیت نے نہیں دیکھی ، آپ ہم سب میں سے بہتر ہیں ، خود پر فخر کیجیے ،سفید رنگ کی زرہ میں ملبوس ہمارے ہیروز کو ہم خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور شکریہ اد ا کرتے ہیں،ہمارے ڈاکٹرز ، نرسز، پیرامیڈیکل سٹاف انسانیت کے سب سے بڑے رہنما ہیں ۔“

یاد رہے کہ پاکستان میں کوروونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1625ہو گئی ہے جبکہ اب تک 20 افراد جان کی بازی ہا ر گئے ہیں ، 11 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ کورونا وائرس سے اب تک 28 افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ چکے ہیں ۔

مزید :

قومی -کورونا وائرس -