قرنطینہ سنٹرمیں زرتاج گل کے پاس این 95 اور ڈاکٹرز، نرسز کے پاس سرجیکل ماسک، سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہوگیا
ڈیرہ غازی خان (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر خوب زیربحث ہے جس میں انہیں این 95 ماسک اور ان کے پہلو میں موجود ڈاکٹرز اور نرسز کو سادہ سرجیکل ماسک لگائے دیکھا جاسکتا ہے۔
زرتاج گل وزیر نے اتوار کے روز ڈیرہ غازی خان کے قرنطینہ سنٹر کا دورہ کیا اور عملے کی کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے چہرے پر این 95 ماسک لگا رکھا تھاجبکہ ان کے ساتھ موجود قرنطینہ سنٹر کے عملے کے پاس سرجیکل ماسک تھے۔
زرتاج گل وزیر کی تصاویر سامنے آئیں تو سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپاہوگیا اور لوگوں نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔
ڈیرہ غازیخان: وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے قرنطینہ سنٹر ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا کرونا وائرس کے خلاف دن رات بہادری سے لڑنے والے تمام ڈاکٹرز اور نرسز کو خیراج تحسین پیش کیا اور ڈاکٹرز سے تفصیلی گفتگو کی۔@zartajgulwazir pic.twitter.com/UGiMTvEvxL
— Insaf TV (Official) (@InsafPKTV) March 29, 2020
یہ تصویر دیکھ کر ڈاکٹر عاقب بلوچ نے لکھا " زرتاج گل وفاقی وزیر ،N95 ماسک پہن کر ہسپتال کا دورہ کرہی ہیں۔ جب کہ وہ ڈاکٹرز جن کا پیشنٹس کے ساتھ ڈائریکٹ کنٹیکٹ ہوتا ہے ان کو سادہ ماسک دئیے گئے ہیں، اور پیچھے دیکھیں پکچر میں تو شائید وزیر محترمہ کی پرسنل اسسٹنٹ ہے کوئی وہ بھی N95 ماسک پہن کر کھڑی ہے۔۔۔"
ڈاکٹر احسن کمال نے لکھا " آئیے ملے زرتاج گل آئرن لیڈی سے جس نے پہنا ہے N95 ماسک جبکہ دوسرے ہیلتھ پروپشنلز نے سادہ سرجیکل ماسک پہنے ہے ۔کیا اسے زیادہ حطرہ ہے کرونا کے لگنے کا ڈاکٹرز سے زیادہ ۔ڈاکٹروں کو بھی یہ ماسک دینے چاہیئے لیکن کسی کو پرواہ ہی نہیں کیونکہ حکومت ایک stupid لوگوں کا ٹولہ چلا رہی ہے۔"
محسن لائلپوری نے الزام عائد کیا کہ حکومت نے چین سے آنے والے این 95ماسک اپنے وزیروں اور مشیروں میں بانٹ دیے ہیں۔