”بابراعظم کی کپتانی کرنا خالصتاً خوشی کی بات تھی اور میں نے اسے بتا دیا ہے کہ۔۔۔“ ڈین جونز نے زبردست انکشاف کر دیا

”بابراعظم کی کپتانی کرنا خالصتاً خوشی کی بات تھی اور میں نے اسے بتا دیا ہے ...
”بابراعظم کی کپتانی کرنا خالصتاً خوشی کی بات تھی اور میں نے اسے بتا دیا ہے کہ۔۔۔“ ڈین جونز نے زبردست انکشاف کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق آسٹریلین کرکٹر اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں سیزن میں کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ کے طور پر فرائض سرانجام دینے والے ڈین جونز نے بابراعظم کی کوچنگ کے لمحات کو خالصتاً خوشی کے لمحات قرار دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈین جونز نے قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابراعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ”میں نے بابراعظم سے آسٹریلیا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈکپ سے متعلق گفتگو کی ہے کہ کس طرح انہیں اور ان کی ٹیم کو ہر حریف کیخلاف بہترین کھیل پیش کرنے کیلئے ارتقائی عمل سے گزرنا ہو گا اور اس کیساتھ گیم پلانز پر کیسے عمل کرنا ہے۔“
اس موقع پر انہوں نے شرجیل خان کی فٹنس سے متعلق گفتگو بھی کی اور کہا کہ وہ ہر روز مجھے اپنی فٹنس کی ویڈیوز بھیج رہا ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ مجھے اس سے کیا توقعات ہیں اور وہ ان پر پورا اترنے کیلئے بھرپور محنت کر رہا ہے۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -