کورونا جنگ، مراد علی شاہ کی کارکردگی پہلے عمران خان کی تیسرے نمبر پر ، تازہ سروے کے حیران کن نتائج

کورونا جنگ، مراد علی شاہ کی کارکردگی پہلے عمران خان کی تیسرے نمبر پر ، تازہ ...
کورونا جنگ، مراد علی شاہ کی کارکردگی پہلے عمران خان کی تیسرے نمبر پر ، تازہ سروے کے حیران کن نتائج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) روشن پاکستان کی جانب سے کورونا کے خلاف جنگ کے حوالے سے ایک سروے کرایا گیا ہے جس میں عوام کی اکثریت نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی کارکردگی کو سب سے بہترین قرار دیا ہے۔

روشن پاکستان کی جانب سے ٹیلیفون پر 26 سے 29 مارچ کے دوران سروے کیا گیا ہے ۔ سروے میں شریک 68 فیصد لوگوں نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  کی کارکردگی کو بہترین قرار دیا ہے۔ کارکردگی کے اعتبار سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان دوسرے نمبر پر رہے ہیں اور ان کی کارکردگی پر 57 فیصد لوگوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں کارکردگی کو 52 فیصد جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی کارکردگی کو 46 فیصد لوگوں نے سراہا ہے۔ سروے میں شریک اکثر افراد نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی کارکردگی کے حوالے سے تبصرہ نہیں کیا۔