پی سی بی نے ڈومیسٹک کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کی بڑی مشکل حل کر دی، زبردست خوشخبری دیدی

پی سی بی نے ڈومیسٹک کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کی بڑی مشکل حل کر دی، زبردست خوشخبری ...
پی سی بی نے ڈومیسٹک کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کی بڑی مشکل حل کر دی، زبردست خوشخبری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو تنخواہیں ادا کر کے ان کی بڑی مشکل آسان کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ڈومیسٹک کنٹریکٹ یافتہ تمام کرکٹرز کو ناصرف فروری کو مہینے کی تنخواہ ادا کر دی ہے بلکہ ڈیلی الاﺅنسز اور میچ فیس بھی دیدی گئی ہے جبکہ اس کیساتھ ہی یہ اعلان بھی کیا ہے کہ مارچ اور اپریل کی تنخواہیں بھی وقت پر ادا کر دی جائیں گی البتہ ایسے تمام کھلاڑی تنخواہوں سے محروم رہیں گے جنہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹ پر دستخط نہیں کئے۔
واضح رہے کہ پی سی بی نے کورونا وائرس کے باعث پاکستان ون ڈے کپ بھی ملتوی کر دیا ہے جس کا آغاز 25 مارچ سے ہونا تھا تاہم کھلاڑیوں کو تنخواہیں ادا کر دی گئی ہیں تاکہ اس مشکل گھڑی میں انہیں مالی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید :

کھیل -