کورونا کے جو مشکوک مریض گھروں پر آئسولیٹ ہیں وہ ہر گھنٹے بعد اپنی تازہ سیلفی حکومت کو بھیجیں گے

کورونا کے جو مشکوک مریض گھروں پر آئسولیٹ ہیں وہ ہر گھنٹے بعد اپنی تازہ سیلفی ...
کورونا کے جو مشکوک مریض گھروں پر آئسولیٹ ہیں وہ ہر گھنٹے بعد اپنی تازہ سیلفی حکومت کو بھیجیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنگلور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست کرناٹک کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کورونا کے جو مشکوک مریض گھروں پر آئسولیٹ ہیں وہ ہر گھنٹے بعد اپنی سیلفی حکومت کو بھیجیں گے۔

ریاست کرناٹک کے وزیر ڈاکٹر کے سدھاکر نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے ایک موبائل ایپلی کیشن تیار کرلی ہے۔ وہ تمام لوگ جو گھروں میں قرنطینہ ہیں وہ اس بات کے پابند ہوں گے کہ اس موبائل ایپ پر ہر ایک گھنٹے بعد اپنی سیلفی بھیجیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر کوئی شخص ایک گھنٹے بعد اپنی سیلفی حکومتی ایپلی کیشن پر ارسال نہیں کرتا تو اس کے گھر پر ٹیمیں پہنچ جائیں گی اور ایسے ڈیفالٹرزکو اٹھا کر سرکاری قرنطینہ میں منتقل کردیں گی۔