ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

ماضی میں جو بھی غلطیاں ہوئیں تھیں۔ اب ان کو دور کرنے کا وقت آ گیا ہے، آپ کے لئے نادر موقع ہے۔ آپ اگر اصلاح کر لیتے ہیں تو بہت سے فائدے آپ کے قریب ہوں گے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

جو معاملات رُکے ہوئے تھے۔ وہ آگے چل سکتے ہیں اور وراثتی امور کا سلسلہ خاص طور پر آپ کے حق میں جانے کا امکان ہے۔ آپ کی مالی صورت حال ان شاءاللہ بہتر ہوگی۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ نوکری کے بجائے اگر اپنے کام پر توجہ دیں، چھوٹا سا ہی مگر اپنا تو ہو۔ اس میں بڑا فائدہ ہے اور اگر شراکت کرنا چاہتے ہیں تو اس سے دور رہیں، آج بڑا اہم دن ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

صورت حال آج اچھی ہو سکتی ہے۔ اگر آپ پوری ایمانداری اور محنت سے چلیں اور کسی کے لئے جو غصہ دل میں ہے۔ اس کو نکال دیں۔ آپ کے سارے کام سیدھے ہو جائیں گے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ کو بحکم اللہ کافی حد تک بہتری کا سامنا ہے۔ آپ جس بھی معاملے کو لے کر پریشان تھے۔ اس کے حل ہونے کا وقت بھی آ گیا ہے۔ آج کا دن مالی لحاظ سے بھی بہتر ہو سکتا ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

کافی عرصے سے آپ جس پریشانیوں میں گھیرے ہوئے تھے۔ اب اس کے حل ہونے کا وقت ہے۔ اس لئے دل چھوٹا مت کریں اور تھوڑا سا انتظار کرلیں۔ سب کچھ آپ کے سامنے ہوگا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

ٹینشن ابھی موجود ہے۔ درود شریف جو بھی آتا ہو۔ کثرت سے پڑھتے رہیں اور نماز کی پابندی بھی کریں۔ سارا دن موبائل پر وقت ضائع مت کریں۔ روحانی طور پر کمزور ہو رہے ہیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ کیا چاہتے ہیں کہ دشمن حاوی ہو جائے۔ کیوں خاموش نہیں رہتے اپنی زبان پر قابو ہی نہیں ہے۔ یہ خطرناک بات ہے۔ اندرون خانہ ویسے ہی سخت مخالفت ہے، خاموشی اختیار کریں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

صحت کا خانہ آپ کا اور گھر والوں کا مسلسل کمزور دکھائی دے رہا ہے۔ اس لئے صدقے کا عمل تو جاری رکھیں، راشن کی صورت میں اور ابھی کسی بڑے کام کو کرنے سے بھی گریز ہی کریں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

گھر میں ابھی انجانی سے بدنظری اور نحوست کے اثرات محسوس ہو رہے ہیں۔ آپ سورة بقرہ کی تلاوت کم سے کم 41دنوں تک گھر میں کریں یا اونچی آواز میں لگا دیا کریں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

نوکری کی تلاش کرنے والوں کے لئے خوشی کی خبر اور ضرورت بھی کوئی بڑی پوری ہونے کا امکان ہے اور خواہشمند افراد کے رشتے کی بات بھی آگے بڑھنے کی امید ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

یا کریمُ یا سلامُ ہر نماز کے بعد ایک تسبیح پڑھا کریں اور سورة قلم کی آخری دو آیات بھی صبح و شام پڑھا کر خود پھونک لیں، جو لوگ پریشان ہیں وہ سکون میں آ جائیں گے۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -