پنجاب پولیس کی انوکھی منظق ، کورونا میں مبتلا پولیس سب انسپکٹر کو عدم پیشی پر نوکری سے برخواست کردیا گیا

پنجاب پولیس کی انوکھی منظق ، کورونا میں مبتلا پولیس سب انسپکٹر کو عدم پیشی پر ...
پنجاب پولیس کی انوکھی منظق ، کورونا میں مبتلا پولیس سب انسپکٹر کو عدم پیشی پر نوکری سے برخواست کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان نے  کورونا وائرس میں مبتلا سب انسپکٹر عمران قمر کو شوکاز نوٹس کا جواب دینے کے لیے پیش نہ ہونے پر نوکری سے برخواست کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمران قمر پڈانہ کے خلاف مس کنڈکٹ کا کیس چل تھا،جس پر ان کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا،تاہم پیشی کی تاریخ سے قبل ہی وہ کورونا وائر س کا شکار ہوگئے ۔تاہم اس کے باوجود انکو نوکری سے برخواست کردیا گیاہے جبکہ عمران قمر پولیس افسران کی اجاز ت سے ہی گھر میں قرنطینہ میں تھے۔

ترجمان انویسٹی گیشن پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز کی طرف سے عمران قمر کو ناقص کارکردگی اور روزنامچہ میں غلط اندراج پر شوکاز نوٹسز دیئے گئے تھے،صدر پاکستان کی لاہور آمد پرڈیوٹی سے بچنے کے لیے سب انسپکٹر نے روزنامچہ میں غلط اندراج کیا تھا،ایس پی صدر کی انکوائری میں غلط اندراج پر سب انسپکٹر قصور وارپایا گیا تھا۔سزا سے بچنے کے لیے سب انسپکٹر نے اپنا تبادلہ آپریشن ونگ سے انویسٹی گیشن ونگ میں کروا لیا تھا۔سب انسپکٹر کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے آرڈرلی روم میں بلایا گیا تھا۔سب انسپکٹر عمران قمر نے کرونا یا کسی بھی بیماری میں مبتلا ہونے کی اطلاع قطعی طور پر متعلقہ برانچ کو نہ دی۔سب انسپکٹر کو شوکاز نوٹسز کی روشنی میں نوکری سے برخاست کیا گیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -