چمکتے د مکتے ستار ے!

چمکتے د مکتے ستار ے!
چمکتے د مکتے ستار ے!

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چند بر س قبل مذ ہبی حلقو ں میں ا یک دلکش اور توا نا آوا ز ابھر ی تھی پھر یہ آ واز نو جو ا نا ن ملت کے دلوں میں متو ا تر گھر کر تی رہی،ااور اس طرح ا نہو ں نے اپنے عہد میں سب سے زیا دہ تعمیر ی ا ثرا ت چھو ڑے رو حا نی علا مت بے بہا! ا یک دلنو از شخصیت جس نے مکمل ما دہ پر ست اورجنس گز یدہ ما حو ل میں محبو ب ؐخدا سے غیر مشر و ط محبت اور لا محدو دوفا دا ری کا سبق دہرا یا اور بھٹکے ہو ئے آ ہو ؤ ں کو سوئے حر م لے گئے!ا گر یہ کہا جا ئے کہ ا میر المجا ہدین علا مہ خا د م حسین ر ضو ی نے نسل نو پر سب سے زیا دہ فکر ی و رو حا نی ا ثر چھو ڑا تو کچھ غلط نہیں ہو گاا قبال اورا علحضر ت ا نہیں ا زبر تھے عر بی خطبہ، فا ر سی ا دب، حسن ا ردو اور پنجا بی کلا م سے سما ں با ند ھ د یتے وہ ا فکا ر ا علحضر ت کے تر جما ن اور حضو ر نبی کر یم ؐ کے عاشق صا د ق تھے مدا نہت ا نہیں چھو کر بھی نہیں گز ری تھی ہمیشہ حق کا پر چم ا ٹھا یا ز ند گی میں ا یک لمحہ بھی کسی مصلحت یا مصا لحت سے کا م نہیں لیا۔ا ما م مالک ؒ نے فرما یا تھاکہ کسی کے وا قعی حق پر ست و حق شعا ر ہو نے کی جنا ز ے گو ا ہی د یتے ہیں اس حو الے ا ورا جالے میں بھی د یکھا جا ئے تو علا مہ خادم حسین ر ضو ی عہد حا ضر کے سب سے بڑ ے حق پرست اور حق گو تھے انہوں نے کسی طور مذہبی کاروبار نہیں رچایا جو کچھ بھی کہا سچ کہا اور منہ پر کہا ان کا جنازہ روایت شکن اور روایت ساز تھا چہار سو ایک ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمند رجس کی وسعت کا درست اندازہ بالکل بھی نہیں لگایا جاسکا بلاشبہ دنیا کے چند بڑے اجتماعات میں ایک پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جنازہ!علامہ مرحوم پر بہت کچھ لکھا جا سکتا ہے اور لکھا جانا چاہیے بھی!الحقائق پبلیشرز دربارمارکیٹ لاہور کے منتظم اور پنجاب پوسٹ اخبار کے ایڈیٹر جنا ب کاشف رضامبارک باد کے مستحق ہیں کہ وہ امیر المجاہدین علامہ خادم حسین رضوی مرحوم سے متعلق یاد داشتیں بڑے ہی خوبصورت کتابی انداز میں منظر عام پر لے آئے ہیں اس عظیم کاوش پر ہدیہ تبریک!قافلہ عشق رسول ؐمیں محترمی خواجہ ندیم سعید وائیں ایک مضبوط حوالہ رکھتے ہیں لمحہ لمحہ تحریک عشق مصطفی  ؐ کی شمعیں جلاتے جاتے ہیں ختم نبوۃ  ؐ کا شعور اجاگر کرنا اور رد قادیانت و ضلالت ان کا مقصد حیات ہے ان کے ہاں ہر سوموار کو اس مقصد سے محفل منعقد ہو تی ہے اللہ رب العزت ان کی محنت او ر کوشش میں اضافہ فرمائے!حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار باوڑہ شریف کوٹلی ستیاں آستانہ سے تعلق رکھتے ہیں ان کے بے لوث فیوض و برکات کا سلسلہ کافی وسیع ہے لا تعداد لو گ اپنے روحانی و جسمانی مسائل لے کر ان کے پاس جاتے اور مستفید ہو کر لوٹتے ہیں اللہ کریم نے ان کے اوراد و وظائف،دم،درود اور پھونکوں میں بڑی تاثیر رکھ دی ہے میں فیض یاب ہونے والوں کی بھاری تعداد کو ذاتی طور پر جانتا ہوں اس گئے گزرے دور میں خداوند کریم ان سے اپنی مخلوق کی خدمت لے رہا ہے اور ان کے فیض و توجہ کا سلسلہ ہر روز بڑھتا جا رہا ہے ان کا ایک اور قابل تحسین اقدام عشق رسولؐ و ختم نبوت کی تحریک ہے تاجدار ختم نبوت کے عنوان سے اکثر و بیشتر اجتماعات منعقد کرواتے اور بہت پیسہ لٹاتے ہیں میرا عاجزانہ خیال ہے کہ اگر حق خطیب سرکار اس سلسلے میں کسی فکری و علمی مکتبہ کی بنیاد رکھ دیں اور ایک ماہانہ شمارہ بھی جاری ہوجائے تو بہت کار آمد و مفیدثابت ہو گا اور اس کے اثرات و ثمرات بے بہا ہوں گے اس دور گمراہی اور لالچ کے ماحول میں ان کا وجود غنیمت ہے اللہ پاک انہیں مزید توفیق عطا فرمائے! آمین

مزید :

رائے -کالم -