مسلم لیگ (ن) سمندر پار پاکستانیوں کی نمائندہ جماعت ہے: عدنان بٹ

مسلم لیگ (ن) سمندر پار پاکستانیوں کی نمائندہ جماعت ہے: عدنان بٹ
مسلم لیگ (ن) سمندر پار پاکستانیوں کی نمائندہ جماعت ہے: عدنان بٹ

  

ریاض (وقار نسیم وامق ) سعودی عرب میں پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں پارٹی امور کی انجام دہی اور متحرک اور فعال کردار ادا کرنے کے حوالے سے فیصلے کیے گئے. 

دارالحکومت ریاض میں مسلم لیگ ن مڈل ایسٹ کے کوارڈینیٹر شیخ سعید احمد کو پاکستان اور بحرین میں کامیاب دورے کے بعد مبارکباد دینے کے لئے ریاض میں مسلم لیگ ن کے قائم مقام صدر عدنان اقبال بٹ کی قیادت میں جنرل سیکرٹری محمد اصغر چشتی سمیت مخدوم امین تاجر، محمود احمد باجوہ، ملک احمد حسین، طارق بریار، عابد چوہدری پہنچے جہاں پارٹی امور کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا. 

اس موقع پر پی ایم ایل این ریاض کے قائم مقام صدر عدنان اقبال بٹ نے کہا کہ ڈاکٹر سعید احمد وینس کی قیادت میں ہم نے سال ہا سال بہتر انداز میں پارٹی امور کو چلایا ہے ان کی امریکہ روانگی کے بعد اب ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم اپنے طور پر پارٹی کو منظم اور فعال کردار ادا کرنے کے لئے ایسے وہ تمام مسلم لیگی جو تنظیمی ڈھانچے میں شامل نہیں ہیں ان کو شامل کریں اور ایک ایسی ٹیم تشکیل دیں جو آئندہ الیکشن میں بھرپور کردار ادا کر سکے. 

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن سمندر پار پاکستانیوں کی نمائندہ جماعت ہے جس نے ہمیشہ سمندر پار پاکستانیوں کے لئے بہتر اقدامات کیے ہیں اور جس طرح پاکستانی سیاست میں آج مسلم لیگ کے مرکزی قائدین اور ورکرز کردار نبھا رہے ہیں اسکو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں اسی طرح ہمیں دیار غیر میں بیٹھ کر پارٹی کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا. 

مسلم لیگ ن مڈل ایسٹ کے کوارڈینیٹر شیخ سعید احمد نے احباب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کوارڈینیٹر بننے کے بعد جس طرح پاکستان میں انٹرنیشنل افیئرز کی مرکزی قیادت اور دیگر قیادت نے انہیں سراہا ہے میں ان کا بے حد ممنون ہوں اسی طرح سعودی عرب واپسی پر بحرین میں دو ہفتے جس طرح مسلم لیگ ن بحرین کی سرگرمیاں دیکھنے کا موقعہ ملا اس سے میں پرامید ہوں کہ مڈل ایسٹ بھر میں پارٹی امور کی انجام دہی بڑے احسن انداز کے ساتھ جاری ہے اسے مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے اسکے لئے سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ممالک میں موجود عہدیداروں اور ممبران کو متحرک ہونے کی ضرورت ہے اسکے لئے مقامی تنظیم ڈھانچے میں موجود تمام عہدیدار اور ممبران ہفتہ وار میٹنگز کا انعقاد کریں اور پارٹی موقف کو آگے بڑھائیں. 

شیخ سعید کا مزید کہنا تھا کہ ان کی کوشش رہے گی کہ سعودی عرب میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کی ایک بڑی تعداد موجود ہے ان کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کے لئے کردار ادا کر سکوں تاکہ مڈل ایسٹ میں پارٹی ایک موثر کردار نبھا سکے. 

اجلاس سے دیگر ارکان نے بھی اظہار خیال کیا اور شیخ سعید احمد اور عدنان اقبال بٹ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا. 

مزید :

تارکین پاکستان -