گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنانے والی خاتون کے خلاف بڑا ایکشن لے لیا گیا

گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنانے والی خاتون کے خلاف بڑا ایکشن لے لیا گیا
گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنانے والی خاتون کے خلاف بڑا ایکشن لے لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن )بچوں کو فیڈر دیر سے دینے پر گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنانے والی خاتون کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
 چئیر پرسن  چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کے مطابق   بچی پر تشدد کرنے والے مالکان مریم اور اس کے شوہر عابد پر ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے۔ ایف آئی آر نمبر 401 تھانہ گلگشت میں بچی کی بہن فوزیہ کی مدعیت میں درج کروائی گئی ہے۔  پولیس کی جانب سے متاثرہ بچی کی نشتر ہسپتال سے میڈیکل رپورٹ کروا لی گئی ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے بچی کو علاج معالجہ کی غرض سے نشتر ہسپتال داخل کروا دیا ہے۔متاثرہ بچی کی فیملی کو  ہر طرح کی قانونی معاونت دی جائے گی۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل گھریلو ملازمہ کو بچوں کو فیڈر دیر سے دینے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔بچی کے مطابق اس پر لوہے کے وائپر  سے تشدد کیا گیا اور چہرے پر جوتے مار ے گئے۔