آرمی چیف سے چین کے سفیر کی اہم ملاقات، سی پیک اور دیگر امور پر بات چیت

آرمی چیف سے چین کے سفیر کی اہم ملاقات، سی پیک اور دیگر امور پر بات چیت
آرمی چیف سے چین کے سفیر کی اہم ملاقات، سی پیک اور دیگر امور پر بات چیت

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے سربراہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی ہے۔

ڈی جی  آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سی پیک پر ہونے والی پیشرفت پر بات چیت ہوئی۔چینی سفیر نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کوششو ں اور افغان امن عمل میں بھی پاکستان کےکردارکوسراہا۔ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پربھی تبادلہ خیال ہوا۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتی ہے،انہوں نے  کورونا سےنمٹنے کیلئےچین کےکردارپر اظہار تشکر کیا۔

مزید :

قومی -دفاع وطن -