سعودی عرب میں تین پاکستانی مزدور تعمیراتی کام کے دوران چھت سے گر کر جان کی بازی ہارگئے
ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن )مکہ مکرمہ میں تعیمراتی کام کے دوران تین مزدور چھت سے گرکر جان کی بازی ہارگئے۔
تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ میں واقع زیر تعمیر عمارت میں تین پاکستانی کارکن کام کر رہے تھے کہ کام کے دوران پانچویں منزل سے گر کر موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ میتیں ہسپتال منتقل کرکے ضابطے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔مزدوروں کے اہل خانہ کو افسوسناک واقعہ کی اطلاع دے دی گئی ہے۔

