اپوزیشن کے ساتھ معاہدے نے حتمی شکل اختیار کرلی، ایم کیو ایم نے اعلان کردیا

اپوزیشن کے ساتھ معاہدے نے حتمی شکل اختیار کرلی، ایم کیو ایم نے اعلان کردیا
اپوزیشن کے ساتھ معاہدے نے حتمی شکل اختیار کرلی، ایم کیو ایم نے اعلان کردیا
سورس: File

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کے ساتھ طے پانے والے معاہدے  کے حوالے سے شام چار بجے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فیصل سبزواری نے کہا "متحدہ اپوزیشن اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے درمیان معاہدہ نے حتمی شکل اختیار کر لی ہے، پیپلز پارٹی کی سی ای سی، ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی مجوزہ معاہدے کی توثیق کے بعد اس کی تفصیلات سے کل شام چار  بجے باضابطہ میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔ "

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -