اپوزیشن نے3وزارتیں، گورنر سندھ کے عہدے سمیت ایم کیو ایم کو کیا کچھ آفر کیا ؟ اینکر عمران خان کا تہلکہ خیز دعویٰ

اپوزیشن نے3وزارتیں، گورنر سندھ کے عہدے سمیت ایم کیو ایم کو کیا کچھ آفر کیا ؟ ...
اپوزیشن نے3وزارتیں، گورنر سندھ کے عہدے سمیت ایم کیو ایم کو کیا کچھ آفر کیا ؟ اینکر عمران خان کا تہلکہ خیز دعویٰ
سورس: Youtube

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کو 3 وزارتیں اور سندھ کی گورنر شپ آفر کی گئی ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا "ایم کیو ایم کو پورٹ اینڈ شپنگ سمیت 3 وزارتیں، گورنر سندھ کا عہدہ اور شہری سندھ میں سیاسی مفادات پر مدد۔ اپوزیشن کی آفرز پر معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی۔ خان حکومت کے پاس چند گھنٹے باقی۔ کیا وہ اس سے کچھ زیادہ یا اتناآفر کر سکتے ہیں؟"

خیال رہے کہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان کئی گھنٹے طویل مذاکرات کے بعد معاملات طے پاگئے ہیں جس کی تصدیق بلاول بھٹو زرداری اور فیصل سبزواری نے بھی کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اپنے ٹویٹس میں کہا ہے کہ معاہدے کی ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی اور پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے منظوری لی جائے گی جس کے بعد میڈیا کو معاملات سے آگاہ کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -