13 سالہ لڑکی کو فحاشی کے اڈے پر بیچے جانے کے معاملے میں اہم پیش رفت، ملزم دراصل کون نکلے؟ افسوسناک انکشاف
راجن پور (ویب ڈیسک) راجن پور میں 13 سالہ لڑکی کو فحاشی کا اڈہ چلانے والی خاتون کے پاس بیچنے والے اس کے اپنے والدین نکلے، ڈی پی او محمد افضل پولیس نے گزشتہ روز چھاپے میں بازیاب لڑکی اس کے والدین اور متعلقہ خاتون کو سیشن کورٹ روجھان میں پیش کیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق لڑکی نے بیان دیا کہ والدین نے پیسوں کے لالچ میں مجھے فحاشی کے اڈے پر فروخت کیا۔عدالت نے لڑکی کی والدہ اور فحاشی کا اڈہ چلانے والی خاتون کو فرد جرم عائد کر کے جیل بھجوادیا۔
ڈی پی او محمد افضل نے بتایا کہ لڑکی کا والد مزید تفتیش کے لیے 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیے گئے۔