رمضان کی آمد آمد، عمر کوٹ کی انتظامیہ بھی حرکت میں آگئی
عمرکوٹ (سید ریحان شبیر ) رمضان المبارک میں رمضان احترام آرڈیننس سمیت کھانے پینے کی اشیاء اور عام استعمال کی اشیاء کی فروخت کو سرکاری قیمت پر یقینی بنانے کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ طاہر علی میمن کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس کے دربار ہال میں ایک اجلاس منعقدہ کیا گیا. اجلاس میں محکمہ ریونیو کے افسران، مختلف مکاتب فکر کے علمائے اکرام، میونسپل کمیٹی عمرکوٹ اور تمام ٹاؤن کمیٹیز، محکمہ پبلک ھیلتھ کے ایس ڈی او، ایکسی این واپڈا اور دیگر محکموں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی.
اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ طاہر علی میمن نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے ماہ رمضان المبارک میں عام اشیاء کو سرکاری قیمت پر فروخت کرنے پر عملدرآمد کرنے کے لیے ایک جامع حکمت عملی بنائی ہوئی ہےاس موقع پر انہوں نے افسران کوہدایت کی کہ رمضان المبارک کے مہینے میں عوام کے استعمال کی اشیاء کی فروخت سرکاری ریٹ پر کرنے پر عمل درآمد کرایا جائےجس کے تحت انہوں نے محکمہ ریونیو کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ بازاروں کا دورہ کیا جائے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور رمضان احترام آرڈیننس پر مکمل طور پر عملدرآمد کروایا جائےناجائز منافع خوری کو کسی صورت میں برداشت نہیں کیاجائےگا .
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تاجر برادری بھی انسانی ہمدردی کے تحت رمضان المبارک میں عوام کو عام استعمال کی اشیاء میں ریلیف فراہم کریں انہوں نے تمام ٹاؤن افسران کو ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے، انہوں نے محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران کو ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے انہوں نے ایکسی این حیسکو کو ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں سحری، افطار اور تراویح میں بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائےاس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی عمرکوٹ مختار احمد خاصخیلی نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور مکمل کنٹیجنسی پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سید کبیر محمد شاہ، چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور مختلف مکتبہ و فکر کے علامہ اکرام سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔