وزیر اعظم کا قوم سے خطاب موخر ہوگیا

وزیر اعظم کا قوم سے خطاب موخر ہوگیا
وزیر اعظم کا قوم سے خطاب موخر ہوگیا
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد وزیر اعظم کا قوم سے خطاب موخر ہوگیا ۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ " وزیراعظم عمران خان کا آج قوم سے خطاب موخر ہو گیا ہے۔" اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ وزیر اعظم شام سات سے آٹھ بجے کے درمیان قوم سے خطاب کریں گے۔

فیصل جاوید نے ایک اور ٹویٹ میں دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم عمران خان کی جیت 100 فیصد یقینی ہے۔

مزید :

Breaking News -قومی -