سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل سینیٹ میں پیش، تحریک انصاف کی مخالفت

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل سینیٹ میں پیش، تحریک انصاف کی مخالفت
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل سینیٹ میں پیش، تحریک انصاف کی مخالفت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل سینیٹ میں پیش کر دیا، تحریک انصاف کے سینیٹرز نے بل کی مخالفت کر دی۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس شروع  ہوا، وفاقی وزیر قانون اور رہنما مسلم لیگ( ن )اعظم نذیر تارڑ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پیش کرنے کی تحریک جمع کرائی۔

تحریک انصاف کے سینیٹرز نے بل کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے شدید مخالفت کی، پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر اور قائد حزب اختلاف شہزاد وسیم نے بل پر اپنا مؤقف پیش کرنے کی کوشش کی تاہم چیئرمین سینیٹ نے انہیں بات کرنے سے روک دیا۔

قبل ازیں سینیٹ میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی مخالفت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید :

قومی -