'عدلیہ پر حملہ نا منظور'، سینیٹ میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان میں لفظی گولہ باری کے بعد ہاتھا پائی

'عدلیہ پر حملہ نا منظور'، سینیٹ میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان میں لفظی گولہ ...
'عدلیہ پر حملہ نا منظور'، سینیٹ میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان میں لفظی گولہ باری کے بعد ہاتھا پائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹ میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کی منظوری کے دوران اپوزیشن اور حکومتی ارکان میں ہاتھا پائی ہو گئی۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور کر لیا گیا۔ بل کے حق میں 60  جبکہ مخالفت میں 19 ووٹ آئے۔ منظوری کے دوران پی ٹی آئی سینیٹرز نے چیئرمین ڈائس کا گھیراؤ کر لیا۔ پی ٹی آئی ارکان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔ انہوں نے عدلیہ پر حملہ نامنظور کے نعرے لگائے۔

اس دوران سینیٹر فیصل جاوید اور بہرہ مند تنگی کے درمیان شدید لفظی گولہ باری کے ساتھ ساتھ ہاتھا پائی بھی ہوئی  تاہم چیئرمین سینیٹ نےکارروائی آگے بڑھاتے ہوئے  بل کو منظور کر لیا۔

مزید :

قومی -