سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی، چین نے پاکستان کو بڑی آفر کر دی

سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی، چین نے پاکستان کو بڑی آفر کر دی
 سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی، چین نے پاکستان کو بڑی آفر کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(این این آئی)چین نے کہا ہے کہ وہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی اعلیٰ معیار کی ترقی اور پائیدار سماجی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کیساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بیجنگ میں معمول کی بریفنگ میں چینی وزارت خارجہ کی تر جما ن ماؤ ننگ نے کہا سی پیک پر تیزی سے پیش رفت جاری ہے اور توانائی کے شعبے میں تعاون کے بہتر نتائج سامنے آئیں گے، اِس سے پا کستان میں توانائی کے ڈھانچے اور توانائی کی سکیورٹی کی بہتری میں مدد ملے گی۔ترجمان نے تھرکول بلاک ون کول ا کسیر سٹی پراجیکٹ کے بارے میں وزیر اعظم شہباز شریف کے اِس بیان کو سراہا کہ یہ منصوبہ ریت کے ٹیلوں کو توانائی کے ذریعے میں تبدیل کر دیگا۔ماؤ ننگ نے کہا اِس منصوبے سے ملک بھر کو بجلی کی ترسیل ہو گی اور اِس سے ملکی معیشت کو ترقی ملے گی اور لوگوں کو روز گار حاصل ہو گا۔