خطرناک شوٹر اور بھتہ خور دبئی سے گرفتار، پولیس لاہور لے آئی

خطرناک شوٹر اور بھتہ خور دبئی سے گرفتار، پولیس لاہور لے آئی
خطرناک شوٹر اور بھتہ خور دبئی سے گرفتار، پولیس لاہور لے آئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خطرناک شوٹر اور بھتہ خور عبدالجبار کو دبئی سے گرفتار کر کے لاہور منتقل کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق پولیس کی سپیشل آپریشن سیل ٹیم دبئی لینے کیلئے گئی تھی جس نے خطرناک ملزم عبدالجبار کو دبئی سے گرفتار کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں 6 سے زائد مقدمات درج ہیں۔

ملزم عبدالجبار 2 سال قبل واردات کے بعد دبئی فرار ہو گیا تھا، آئی جی پنجاب عثمان انور نے ہدایت کی ہے کہ بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کے تعاقب کو مزید تیز کیا جائے۔