انتخابات 90 دن میں ہونا لازم، 5 رکنی بینچ ہو یا فل کورٹ، کوئی فرق نہیں پڑتا: عمران خان 

انتخابات 90 دن میں ہونا لازم، 5 رکنی بینچ ہو یا فل کورٹ، کوئی فرق نہیں پڑتا: ...
انتخابات 90 دن میں ہونا لازم، 5 رکنی بینچ ہو یا فل کورٹ، کوئی فرق نہیں پڑتا: عمران خان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آئین کے تحت انتخابات 90 دن میں ہونا لازم ہیں، سپریم کورٹ کا  5 رکنی بینچ ہو یا فل کورٹ، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بتایا جائے آئین کے مطابق عام انتخابات 90 دن میں ہوں گے یا نہیں۔ دو اسمبلیاں توڑنے سے پہلے تمام آئینی ماہرین سے مشورہ کیا تھا، انہوں نے رائے دی کہ انتخابات 90 دن میں ہونا آئینی طور پر ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت اور الیکشن کمیشن آئین کا مذاق اڑا رہے ہیں، یہ لوگ آئین کو اپنے مطلب کے مطابق چلا رہے ہیں۔ 

مزید :

قومی -