چیئرمین سینیٹ نے ’’عدلیہ اصلاحات‘‘ بل صدر مملکت کو ارسال کردیا

چیئرمین سینیٹ نے ’’عدلیہ اصلاحات‘‘ بل صدر مملکت کو ارسال کردیا
چیئرمین سینیٹ نے ’’عدلیہ اصلاحات‘‘ بل صدر مملکت کو ارسال کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے عدلیہ اصلاحات بل منظوری کے لیے صدرعارف علوی کو ارسال کردیا ہے،صدر مملکت کی منظوری کے بعد بل ایکٹ آف پارلیمنٹ بن جائے گا۔ 

عدالتی اصلاحات سے متعلق بل کی منظوری آج سینیٹ اجلاس میں دی گئی تھی، بل کے حق میں 60 اور مخالفت میں 19 ووٹ آئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےصدرعلوی نے کہا تھا کہ عدلیہ اصلاحات بل سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، صدر کا کہنا تھا کہ میں بل کا ڈرافٹ ایک دو روز پہلے پڑھا تھا لیکن اس میں کیا تبدیلیاں ہوئی ہیں اس متعلق مجھے علم نہیں ہے، بل کا فائنل مسودہ سامنے آنے کے بعد ہی اس پر بات کی جاسکتی ہے، یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ میں اس حوالے سے کیا فیصلہ کروں گا۔

مزید :

قومی -