اسرائیلی وزیر دفاع نے غزہ جنگ کو مزید علاقوں تک پھیلانے کی دھمکی دیدی

اسرائیلی وزیر دفاع نے غزہ جنگ کو مزید علاقوں تک پھیلانے کی دھمکی دیدی
اسرائیلی وزیر دفاع نے غزہ جنگ کو مزید علاقوں تک پھیلانے کی دھمکی دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

یروشلم (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسرائیلی وزیر دفاع نے غزہ میں جاری جنگ کو مزید علاقوں تک پھیلانے کی دھمکی دے دی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے کہا کہ اسرائیلی فوج حزب اللہ کے خلاف اپنی مہم کو مزید وسعت دے گی جس میں ہم ہر اس جگہ حملے کریں گے جہاں سے حزب اللہ کارروائیاں کررہی ہے۔اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ اسرائیلی فوج بیروت اور دمشق سمیت دیگر دور دراز کے علاقوں میں بھی کارروائیاں کرے گی۔

مزید :

عرب دنیا -