اپنے بستر سے لاپتہ ہونے والا بچہ پراسرار طور پر پولیس کو دریائے ٹیمز سے نیم مردہ حالت میں مل گیا

 اپنے بستر سے لاپتہ ہونے والا بچہ پراسرار طور پر پولیس کو دریائے ٹیمز سے نیم ...
 اپنے بستر سے لاپتہ ہونے والا بچہ پراسرار طور پر پولیس کو دریائے ٹیمز سے نیم مردہ حالت میں مل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) اپنے بستر سے لاپتہ ہونے والا بچہ پراسرار طور پر پولیس کو دریائے ٹیمز سے نیم مردہ حالت میں مل گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 5سالہ ڈینیئل ایلبے نامی یہ بچہ لندن میں کے جنوب مشرقی علاقے میں واقع اپنے گھر سے لاپتہ ہوا۔ دریائے ٹیمز سے اسے نکالنے کے بعد پولیس نے اسے سی پی آر دی اور فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جہاں کچھ ہی دیر بعد اس کی موت واقع ہو گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے ساتھ کیا واقعہ پیش آیااور وہ کس طرح گھر سے دریا تک پہنچا؟ ان تمام سوالوں کے جواب جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ پولیس کی طرف سے ڈینیئل کی تصویر مشتہر کرتے ہوئے شہریوں سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ اگر کسی کے پاس اس کے متعلق کوئی اطلاع ہو تو پولیس کو آگاہ کریں۔

مزید :

برطانیہ -