اگر کسی شخص کو عید کی نماز نہ ملی تو کیا وہ تنہا پڑھ سکتا ہے؟

Mar 30, 2025 | 06:14 PM

اگر کسی شخص کو عید کی نماز نہ ملی تو کیا وہ تنہا پڑھ سکتا ہے؟ یہ ایک ایسا سوال ہے جس کا جواب جاننا تمام مسلمانوں کیلئے انتہائی ضروری ہے۔ جامعہ فاروقیہ کراچی کے دارالافتا کے مطابق جہاں عید کی نماز پڑھی جائے وہاں نماز سے پہلے اور بعد کوئی اور نماز پڑھنا مکروہ ہے، اگر کسی کو عید کی نماز نہ ملی ہو اور سب لوگ پڑھ چکے ہوں، تو وہ شخص تنہا نماز عید نہیں پڑھ سکتا، اس لیے کہ جماعت اس میں شرط ہے اور دوسرا عید گاہ جانا سنت مؤکدہ ہے۔ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم اپنی مقدس مسجد کو انتہائی فضیلت کے باوجود عیدین کے دن چھوڑ دیتے تھے اور عید گاہ تشریف لے جاتے تھے۔

مزیدخبریں