اغواءکاروں کے خلاف حیدرآباد میں کارروائی ، مغوی ڈاکٹرقتل،مقابلے میں پولیس اہلکاراور ایک ملزم ہلاک

اغواءکاروں کے خلاف حیدرآباد میں کارروائی ، مغوی ڈاکٹرقتل،مقابلے میں پولیس ...
اغواءکاروں کے خلاف حیدرآباد میں کارروائی ، مغوی ڈاکٹرقتل،مقابلے میں پولیس اہلکاراور ایک ملزم ہلاک

  

حیدرآباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قاسم آباد میں اے وی سی سی اور سی پی ایل سی کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک اے ایس آئی شہید اور ایک اغواءکا ر ہلاک ہوگیا جبکہ اغواءکاروں نے مغوی ڈاکٹر کو قتل کردیا۔ پولیس نے خاتون سمیت دو اغواءکاروں کو گرفتارکرلیاگیا۔سی پی ایل سی احمد چنائے کے مطابق کارروائی سے پہلے اغواءکاروں نے مغوی ڈاکٹر آفتاب قریشی کو قتل کردیا جبکہ پولیس مقابلے کے دوران ایک اہلکار شہید اور ایک اغواءکار مارا گیا۔اُنہوں نے بتایاکہ مقابلے کے بعد ایک خاتون سمیت دواغواءکاروں کو گرفتارکرلیاگیا جبکہ ملزمان نے مغوی کی رہائی کے لیے ملزمان دس کروڑ روپے تاوان طلب کیاتھا۔

مزید :

سیاست -اہم خبریں -Breaking News -