دوہری شہریت کیس: سپریم کورٹ نے برطانوی شہریت سے متعلق رحمان ملک کی دستاویزات مسترد کردیں

دوہری شہریت کیس: سپریم کورٹ نے برطانوی شہریت سے متعلق رحمان ملک کی دستاویزات ...
دوہری شہریت کیس: سپریم کورٹ نے برطانوی شہریت سے متعلق رحمان ملک کی دستاویزات مسترد کردیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے دوہری شہریت کیس میں وزیرداخلہ کی برطانوی شہریت چھوڑنے سے متعلق دستاویزات مسترد کردیں۔چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ دوہری شہریت کیس کی سماعت کررہاہے جس دوران جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہاکہ رحمان ملک کی طرف سے پیش کردہ دستاویزات وہ نہیں جو عدالت نے مانگی تھیں۔چیف جسٹس نے کہاکہ عدالت نے برطانوی شہریت چھوڑنے کاسرٹیفکیٹ مانگاتھا، اِسی بناءپر فرح ناز اصفحانی کی اسمبلی رکنیت معطل کی ۔دوسری طرف رکن اسمبلی زاہدافتخار نے دوہری شہریت سے متعلق ریکارڈ عدالت میںپیش کردیا۔عبدالرﺅف میاں ایڈووکیٹ کی طرف سے جمع کرائے گئی دستاویزات کے مطابق زاہد افتخار کو برطانیہ نے 25اپریل 1995ءکو مستقل رہائشی حیثیت دی تھی۔