حج کرپشن کیس، حامد سعید کاظمی سمیت تین ملزمان پر فرد جرم عائد،گواہان طلب

حج کرپشن کیس، حامد سعید کاظمی سمیت تین ملزمان پر فرد جرم عائد،گواہان طلب
حج کرپشن کیس، حامد سعید کاظمی سمیت تین ملزمان پر فرد جرم عائد،گواہان طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)عدالت نے حج کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیرحامدسعید کاظمی سمیت تین افراد پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیاہے۔سپیشل جج سنٹرل میاں خالد شکیل نے حامد سعید کاظمی سمیت وزارت مذہبی امور کے دوافسران راﺅشکیل اور آفتاب الاسلام پر حج کرپشن کیس میں فرد جرم عائد کردی جس پر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔حامد سعید کاظمی کاکہناتھاکہ اُن کے خلاف کوئی شواہد موجود نہیں بلکہ مفروضوں پر کیس بنایاگیاہے۔عدالت نے دس گواہان کو طلب کرتے ہوئے مزید سماعت جون تک ملتوی کردی ۔