پنجاب کے وزیرخزانہ کا"تاریخی "حلف
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے نئے وزیر خزانہ رانا آصف نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔حلف برداری کی تقریب گورنر ہاو¿س لاہور میں منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلی سمیت کابینہ کے کسی رکن نے شرکت نہیں کی اور جبکہ گورنر نے بھی پہلی مرتبہ دربار ہال کی بجائے حلف اپنے دفتر میں ہی لیا، حلف اٹھانے والے وزیر خزانہ رانا آصف مسلم لیگ( ن) کے اقلیتی رکن پنجاب اسمبلی ہیں،گزشتہ سال کی طرح پنجاب کے دوسرے مسیحی وزیر خزانہ ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ وہ بجٹ کی تیاری میں شریک رہے ہیں۔ بجٹ عوامی نمائندوں کی مشاورت سے بنایا گیا ہے۔ لاہور سمیت ہر علاقے میں ترقیاتی منصوبے شروع کریں گے،انہوں نے کہا کہ وہ مستقل وزیر خزانہ ہیں تقریری مقابلے کے ذریعے نہیں آئے۔