کرم ایجنسی میں شدت پسندوں کیخلاف آپریشن ، 17ہلاک ، ایک افسر سمیت سات اہلکار شہید

کرم ایجنسی میں شدت پسندوں کیخلاف آپریشن ، 17ہلاک ، ایک افسر سمیت سات اہلکار ...
کرم ایجنسی میں شدت پسندوں کیخلاف آپریشن ، 17ہلاک ، ایک افسر سمیت سات اہلکار شہید

  


کرم ایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک) وسطی کرم ایجنسی میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن میں ایک افسر سمیت سات اہلکار شہید ہوگئے جبکہ فورسز کی کارروائی میں مزید 17شدت پسندہلاک اور متعددزخمی ہوگئے ۔ڈان نیوز کے مطابق وسطی کرم ایجنسی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں نے بمباری کی جس کے نتیجے میں سترہ شدت پسند ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جیٹ طیاروں کی بمباری سے شدت پسندوں کے چار ٹھکانے تباہ ہوگئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق بمباری میں کئی شدت پسند زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ وسطی کرم ایجنسی میں گزشتہ تین روز سے جاری آپریشن میں اب تک سو سے زائد شدت پسند ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ ان کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔دوسری طرف آپریشن میں ایک فوجی افسر سمیت سات اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔

مزید : کرّم