راولپنڈی میں محکمہ صحت کا چھاپہ ، پچاس من مضرصحت گوشت برآمد، چھ قصاب گرفتار
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ صحت نے چھاپہ مار کر 50من مضرصحت گوشت برآمد کرکے چھ قصابوں کو گرفتار کرلیاجن کے خلاف تھانہ وارث میں مقدمہ درج کرلیاگیاہے ۔ذرائع کے مطابق سرفراز روڈ پر مضرصحت گوشت کی فروخت کی اطلاع پر فوڈ انسپکٹرز نے پولیس کے ہمراہ قصابوں کی دکانوں پر چھاپہ مارا جس دوران پچاس من بدبودار اور باسی گوشت برآمد کرکے ملزمان کوحراست میں لے لیاگیا۔ سلاٹر ہاﺅس کے جنرل منیجر ڈاکٹر ارشاد نے بتایاکہ مضرصحت گوشت جھنگ سے راولپنڈی لایاگیاہے ۔حکام کے مطابق مضرصحت گوشت تلف کریں گے ۔