اکبربگٹی قتل کیس: پرویز مشرف کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست دائر

اکبربگٹی قتل کیس: پرویز مشرف کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست دائر
اکبربگٹی قتل کیس: پرویز مشرف کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست دائر

  


کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)نواب اکبر بگٹی کیس کے نامزد ملزم پرویز مشرف نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست جمع کر ادی گئی ہے جس کی سماعت چھ جون کو ہو گی۔انسداد دہشت کردی کی عدالت میں نواب اکبر بگٹی کیس کی سماعت ہوئی۔ مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم پرویز مشرف کے وکیل نے عدالت میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست جمع کرائی جسے عدالت نے سماعت کے لیے منظور کر لیا۔ کیس کی سماعت 6 جون تک ملتوی کر دی گئی۔ واضح رہے کہ نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں نامزد ملزم سابق وفاقی وزیر داخلہ نے گزشتہ سماعت میں موقف اختیار کیا تھا کی کیس کا مرکزی ملزم پرویز مشرف ملک میں موجود ہے انہیں عدالت میں پیش ہونے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

مزید : کوئٹہ