چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کی درخواست اعتراض کیساتھ واپس

چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کی درخواست اعتراض کیساتھ واپس
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کی درخواست اعتراض کیساتھ واپس

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے چیف جسٹس آف پاکستان کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے دائردرخواست اعتراضات لگاکرواپس کردی۔ ایڈووکیٹ عبدالرشید قریشی کی جانب سے دائر کی جانیوالی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھاکہ چیف جسٹس پاکستان افتخارمحمد چوہدری 22ماہ معزول رہے لہٰذا اُتنا ہی عرصہ ان کی مدت ملازمت میں توسیع کی جائے جو چیف جسٹس کا آئینی حق ہے۔ سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست پر پانج اعتراضات لگاتے ہوئے درخواست واپس کردی ۔ نجی چینل کے مطابق درخواست گزار اس پٹیشن میں متاثرہ فریق نہیں اور نہ ہی متعلقہ فورم سے رجوع کیا۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں