شہلا رضا ایک بار پھر سندھ اسمبلی کی ڈپٹی سپیکر منتخب ہو گئیں
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کی رہنماءشہلا رضا کو ایک بار پھر سندھ اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر منتخب کر لیا گیا ہے۔ ڈپٹی سپیکر کے عہدے کیلئے کل 152 ووٹ ڈالے گئے جن میں سے پیپلز پارٹی کی شہلا رضا کو 86 ووٹ ملے جبکہ ان کے مدمقابل فنکشنل لیگ کی نصرت سحر عباسی کو 18 اور متحدہ قومی موومنٹ کی ہیر اسماعیل سوہو کو 48 ووٹ ملے۔ سندھ اسمبلی کے نو منتخب سپیکر آغا سراج درانی نے ان سے ڈپٹی سپیکر کے عہدے کا حلف لیا۔