چین ،مختلف جرائم میںملوث تین افرادکو موت ،52کو دیگر سزائیں

چین ،مختلف جرائم میںملوث تین افرادکو موت ،52کو دیگر سزائیں

بیجنگ(این این آئی)چین میں ایک عدالت نے قتل، آبروریزی، باغی سرگرمیوں اور دہشت گرد تنظیموںسے روابط میں ملوث 55افراد کے لیے سزاﺅں کا اعلان کردیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عدالت نے صوبہ سنکیانگ کے ایک اسٹیڈیم میں ہونے والی عدالتی کارروائی میں ان افراد پر قتل، آبروریزی، باغی سرگرمیوں اور دہشت گرد تنظیموں کا ساتھ دینے پر یہ سزائیں سنائیں،55 میں سے تین افراد کو موت کی سزا دی جائے گی،اس مقدمے کی کارروائی دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں سات ہزار افراد موجود تھے۔ صوبہ سنکیانگ میں ایغور نسل کے باشندے بڑی تعداد میں آباد ہیں۔

مزید : عالمی منظر