فرائض میں غفلت برتنے پر مالی کے وزیردفاع برطرف،بااین ڈونے چارج سنبھال لیا

فرائض میں غفلت برتنے پر مالی کے وزیردفاع برطرف،بااین ڈونے چارج سنبھال لیا

بماکو(این این آئی)شورش زدہ افریقی ملک مالی کی حکومت نے ملک میں باغیوں کے فوجیوں پر حملوں میں ہونے والی سیکڑوں ہلاکتوں کا ذمہ داروزیردفاع سومی لیوبوبیئے کو قراردیتے ہوئے انہیں عہدے سے برطرف کردیاہے جبکہ ان کی جگہ ائیرفورس کے ریٹائیرڈ کرنل باین ڈوکو نیاوزیردفاع تعینات کردیاگیاہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مالی کے ایوان صدرکے ترجمان نے جاری ایک بیان میں کہاکہ سومی لیوبوبیئے کو فرائض میں غفلت برتنے پر برطرف کیاگیاہے جبکہ ان کی جگہ بااین ڈوکو نیاوزیردفاع مقررکردیاگیاہے جنہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ،ترجمان کا کہنا تھا کہ شورش زدہ علاقے کدال میں خونریز جھڑپیں روکنے کے لیے اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی ہے ،یادرہے کہ چند روز قبل توریگ باغیوں کے ایک حملے میں جس میں انہوں نے کدال کے اہم شمالی شہر پر دوبار ہ کرلیاتھااوراس لڑائی میں مالی کے کم از کم70فوجی ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے تھے جوابی کارروائی میں باغیوں کابھی جانی نقصان ہواتھا۔

مزید : عالمی منظر